اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

آزادکشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نشستوں میں بھی اضافہ

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

مظفر آباد (این این آئی)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں،تحریک انصاف نے 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔53 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی

نشستوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔ پیپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے مختص بقیہ 3 نشستوں پر (آج)پیر کوپولنگ ہوگی۔خیال رہے کہ 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کے لیے27 ووٹ درکار ہیں، اس طرح پی ٹی آئی کشمیر میں 29 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے جب کہ 3نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے۔منتخب ارکان سے موجودہ اسپیکر حلف لیں گے جس کے بعد ارکان نئے اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس کے مطابق عمران خان آئندہ 2 روز میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کردیں گے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں،تحریک انصاف نے 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔53 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…