ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

موقع سے فوری فائدہ اٹھائیں الامارات ایئرلائنز نے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے شاندار آفر کا اعلان کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

دبئی(این این آئی)دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات ایئرلائنز نے یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان دبئی آنے والے مسافروں کونمائش2020 کا ایک دن کا پاس مفت دینے کی پیش کش کی ہے۔میڈیارپورٹس

کے مطابق یہ پیش کش ان مسافروں کے لیے بھی موثر ہوگی جن کا دبئی میں چھ گھنٹے تک دوران سفر قیام ہوگا۔ہرمسافر حاصل کردہ ایک روزہ پاس سے ایکسپو 2020 میں جاسکے کرے گا اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔اس پاس کو نقد رقم پرفروخت کیاجاسکے گا اورنہ اس کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔اس پیشکش سے استفادہ کرنے والے الامارات کے مسافروں کو اپنی تفصیل کمپنی کی ویب سائٹ پر فراہم کرنا ہوگی۔اس کے بعد ایئرلائنزکی جانب سے انھیں پاس ای میل کردیا جائے گا۔تاہم الامارات کی ویب سائٹ واضح کیا گیا کہ پروازمنسوخ یا تبدیل ہونے کی صورت میں ٹکٹ کارآمدنہیں رہے گا۔ البتہ اس کے بعد مسافرنئے ٹکٹ کا دعوی کر سکتے ہیں۔یہ نمائش پہلے اکتوبر 2020 میں منعقد ہونا تھی لیکن کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے اس کواکتوبر2021 تک ملتوی کردیا گیا۔تب دنیا کی حکومتوں نے کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی تھی اور آمدورفت کے زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہوکررہ گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…