منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مجھ سے شادی کر لیں روزانہ اپنے خون سے سبز چائے بنا کر دیا کروں گی خاتون کی انوکھی پیشکش پر جانتے ہیں شہزاد رائے نے کیا جواب دیا؟

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش کی گئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے مٹھائی اور سبز چائے کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اْنہوں نے لکھا کہ ‘سبز

چائے کو ہمیشہ مٹھائی پر ترجیح دینا چاہیئے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔گلوکار کے ٹوئٹ پر جہاں دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے تو وہیں ایک خاتون صارف نے اْنہیں شادی کی انوکھی پیشکش کر دی۔ثناء خان نامی خاتون صارف نے شہزاد رائے کے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘آ پ مجھ سے شادی کر لیں کیونکہ میں آ پ کو روزانہ اپنے خون سے سبز چائے بنا کر دیا کروں گی۔خاتون صارف کی اس انوکھی پیشکش پر ٹوئٹر صارفین نے خوب قہقہے لگائے تو وہیں شہزاد رائے بھی خاموش نہ رہ سکے۔شہزاد رائے نے خاتون صارف کی پیشکش پر کہا ہے کہ ‘براہِ مہربانی! ایسی باتیں نہ کہیں ورنہ لوگ مجھے ویمپائر کہنا شروع کر دیں گے۔گلوکار کے ردِ عمل پر خاتون صارف نے کہا کہ ‘اب آ پ نے مجھے جواب دے ہی دیا ہے تو مجھ سے شادی بھی کر لیں۔’یاد رہے کہ رواں سال کی شروعات میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو نیدر لینڈز کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…