منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کو معلومات دینے کے مقدمے میں قمر منصور کے بھائی کو اشتہاری قرار دے دیا

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد اور قمر منصور کے بھائی محمود غفور سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے

اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد اور قمر منصور کے بھائی محمد محمود غفور سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ دیگر مفرور ملزمون میں محمد صفیان اور محمد یاسین شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزموں کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ مقدمہ میں شاہد عرف متحدہ، ماجد خان گرفتار ہیں۔ عادل انصاری عرف جمی، سراج احمد خان اور آصف صدیقی بھی گرفتار ملزموں میں شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے مقدمے کے چالان میں کہاہے کہ ملزمان پاکستان میں خفیہ سلیپر سیل اور ای میل چلا رہے تھے۔ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد محمد محمود غفور کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کوڈ آئی ڈی فراہم کی۔ یہ آئی ڈی مفرور ملزم نے گرفتار ملزموں کو فراہم کی۔ اس خفیہ آئی ڈی کے ذریعے ملزم را سے رابطہ کرتے تھے۔ ملزم پاکستان کی خفیہ معلومات بھارت کو فراہم کرتے تھے۔ بھارت محمد محمود غفور کو بھاری فنڈز بھیجتی تھی۔ محمد محمود غفور فنڈ کو مختلف پاکستان کے مختلف بنکوں میں محفوظ کرتا تھا۔ مفرور ملزم محمد محمود غفور ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو تربیت کے لیے بھارت بھیجتا تھا۔ مقدمہ میں ظفر ٹینشن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔ مقدمہ میں 11 ملزمان گرفتار جبکہ تین مفرور ہیں۔ عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 3 اگست مقرر کر دی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…