بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں ایک اور نشست جیت لی

datetime 29  جولائی  2021 |

باغ، اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں ایک اور نشست جیت لی ہے، حلقہ ایل اے 16 باغ میں چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی، جس تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان خان 538 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی

وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔کشمیر میں حکومت سازی پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان،سردارتنویرالیاس،خواجہ فاروق اوراظہرصادق شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آزادکشمیر کی وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمی کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں،فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے، مخصوصی نشستوں پر مشاورت ابھی ہو رہی ہے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو ٹاسک دیئے جا رہے ہیں،انہیں

پورا کریں گے ،پارٹی کے چیئرمیں جسے جو ذمہ داریاں دیں گے،پوری کریں گے ،ہم پارٹی کے ورکرز ہیں،جو اسائمنٹ ملی پوری ہوگی ۔خواجہ فاروق نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں،وہ تو اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمیں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔خواجہ فاروق نے

کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں،جو فیصلہ کرینگے منظور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آج ہونے والے اجلاس میں خصوصی نشستوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی،ہماری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…