بنکاک (این این آئی )تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے کوئی ایک سو کلو میٹر دور بندروں کے دو گروپوں کیدرمیان خوراک کے حصول کے لیے ہونیوالی لڑائی نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق
بندروں کے درمیان لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصروف شاہراہ پر موجود بندروں کے ایک گروپ پر ایک دوسرے گروپ نے حملہ کردیا۔پہلا گروپ خوراک کیانتظار میں بیٹھا تھا۔ اس دوران دوسرے گروپ نے اس پر حملہ کردیا۔ خوراک کے حصول کے لیے بندروں کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا۔یہ سارا منظر ایک مصروف شاہراہ پر دیکھا گیا۔ بندر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سے بے پرواہ ہو کرایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ بندروں کی لڑائی کے دوران ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑیں۔یہ بندر پھل اور خوراک کے حصول کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔ کرونا وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندر بھی غذائی قلت کا سامنا کررہیہیں، جس کے نتیجے میں ان کیدرمیان خوراک کے حصول کے لیے لڑائیاں ہونے لگی ہیں۔ بنکاک کے قریب خوراک کے حصول کے لیے بندروں کی لڑائی چار منٹ تک جاری رہی۔