اسلام آباد(آن لائن)بینظیر اِنکم سپورٹ میں کرپشن ریفرنس کی مرکزی کردار فرزانہ راجہ کا شناختی بلاک کرنے کیلئے نیب راولپنڈی نے نادرا کو خط لکھ دیا ،خط میں لکھا گیا کہ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ فوری بلاک کیا جائے ،احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیا تھافرزانہ راجہ کو مسلسل عدالت سے غیر
حاضری پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا، دوسری جانب احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کی عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی ۔نیب نے گواہ نبیل ظہور، نائب صدر نیشنل بنک سے حاصل مزید دستاویزات پیش کرنے کی درخواست کر دی نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایک دستاویز ریفرنس بْک میں منسلک ہونے سے رہ گئی تھی پیش کرنے کی اجازت دی جائے اس موقع پر وکلاء صفائی کی جانب سے نئی دستاویز پیش کرنے کی مخالف کرتے ہوئے نیب درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی نیب کے دوسرے گواہ ایس ای سی پی افسر احسن اسلم پیش نہ ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی ، علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری،یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے
کی نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک عدالت پیش ہوئے سابق صدر آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی ، عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کی عدالت نے آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی،عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی اس موقع پر وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب گواہ کے بیان پر جرح کیلئے وقت دیا جائے احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوے سماعت 9اگست تک ملتوی کر دی۔