جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

72 کروڑ کا شادی کا جوڑا اور ۔۔ شہزادی ڈیانا کی 30 سالہ بھتیجی نے 62 سالہ ارب پتی سے شادی کرلی، جانیئے اس کا شوہر کون ہے؟‎

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)شہزادی ڈیانا کی بھتیجی اور ارل اسپینسر کی بیٹی لیڈی کِٹی اسپینسر جس کی عمر 33 سال ہے، اس نے جنوبی افریقہ کے 62 سالہ ارب پتی مائیکل لیوس سے کچھ گھنٹوں قبل ہی شادی کرلی ہے۔ اس کی شادی کو دنیا بھر میں خؤب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

البتہ یورپ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کی شادی کا لباس اور دیگر چیزیں بہت زیادہ خوبصورت اور مہنگی ہیں۔ہماری ویب کی رپور ٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں پکسی لوٹ، ویسکاؤنٹیس ایما ویموتھ، مارک فرانسس وینڈیلی، مائیکل کے بچے اور لیڈی کِٹی اسپینسر کی بہنیں الزیزا اور امیلیا بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم بھی نظر نہیں آئے۔ انہوں نے اطالوی فیشن ہاؤس، ڈولس اور گبانا کے ڈیزائن کردہ لباس پہنے ہوئے تھے۔لیڈی کِٹی اسپینسر کا عروسی جوڑا جوکہ ایک سفید رنگ کی میکسی ہے، اس کی کل مالیت پاکستانی 72 کروڑ روپے کے برابر ، جبکہ انہوں نے 4 مذید جوڑے بھی پہنے جن کی کل مالیت 98 کروڑ روپے کے برابر ہے۔دوسری جانب برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی کو برطانوی شاہی تخت کی جانشینی ملنے کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں پھیلنے کے بعد آخر کار برطانوی شاہی خاندان نے نوٹس لیتے ہوئے برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں لیلیبٹ ڈیانا کا نام بھی باقاعدہ طور پر شامل کر لیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ہیری اور میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں بے بی لیلیبیٹ ڈیانا ماونٹ بیٹن ونڈسر کا اپنے بڑے بھائی آرچی کے بعد آٹھواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ لیلیبیٹ کی فہرست میں غیر موجودگی کے بارے میں بہت سے لوگوں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھیں کہ آیا یہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا بھر شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈڈ چز آف سسیکس کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔یہ تنازعہ برطانوی پریس کی جانب سے نشر ہونے والی خبر کہ شاہی جوڑے نے اپنی بیٹی کے نام کو ملکہ الزبتھ دوم کے نام سے منسوب کرنے کے لیے ملکہ سے اجازت نہیں لی کے بعد پیدا ہوا تھا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…