اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلیں گے کونسی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی، شعیب اختر نے پیش گوئی کر دی

datetime 28  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے متعلق حیران کن پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اخبر نے کہا ہے کہ اس سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

قومی سابق فاسٹ بائولرکا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فائنل پاکستان اپنے روایتی حریف سے جیت جائے گا۔قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میرے پاس اتھارٹی ہوتی تو ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کر دیتا۔یوٹیوب ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے ایسے میں پچ پر گیند بریک ہوتا ہے مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر کو میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب قرار دیا گیا ،حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سبز ہلالی پرچم خاتون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور شوٹر محمد خلیل اختر کے ہاتھوں میں ہوگا۔ماحور ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔23 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ دوسرا میچ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی۔جویلین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم چار اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…