بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، 50 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں حیران کن صورتحال

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سیالکوٹ کے شہر سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ہونے والی پولنگ بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی

آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔165 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار احسن سلیم بریار 15 ہزار 650 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 13 ہزار 475 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صبح سے لے کر شام 5 بجے تک کوئی وزیر سیاسی ذمہ داریاں ادا کرنے نہیں آیا،پنجاب حکومت کا کوئی عہدیدارپی پی 38 کے الیکشن میں سرگرم نظرنہیں آیا،صاف شفاف الیکشن کاسہراپنجاب حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کو جاتا ہے۔پی پی 38 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مخالفین کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،انہوں نے پنجاب حکومت کو ملوث کرنے کی جھوٹی داستانیں بیان کیں،پولیس نے آج 5 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جن سے اسلحہ برآمدہواان میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے کارکن ہیں ،ہم نے اسلحہ نکلنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ کرنے سے نہیں روکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…