بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

جڑواں شہروں میں سیلابی صورتحال راول ڈیم انتظامیہ کا بھی الرٹ آگیا

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی جس پر راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش انتہائی کم ہے، پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر

اسپل ویز اوپن کردیے جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے ہونے والی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آنے کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا کستا ہے کہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ہیں ۔ صرف اسلام آباد میں 330ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو طلب کیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج کے دستے بچاؤ امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا ۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا اور سائرن بجائے جانے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…