ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

گارڈ کی فائرنگ کا معاملہ، زخمی ڈیلیوری بوائے کیلئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کا اہم اعلان

datetime 26  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کو

صحت یابی تک تنخواہ اور ادویات خود فراہم کروں گا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ واقعہ افسوس ناک ہے، زخمی کا علاج نجی اسپتال میں خود کروا رہا ہوں، مکمل صحت یابی تک اس کو تنخواہ اور ادویات بھی فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی وقت میں موجود نہیں تھا، فائرنگ فلیٹ کے سامنے ہوئی۔خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ سرکاری محافظ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، ملزم کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں، گرفتاری میں مدد کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کے گارڈ کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی سائو تھ کے مطابق ڈیلیوری بوائے گھر میں کھانا دینے آیا تھا، 2 سے 3 بار گھر کی بیل بجائی تو سیکیورٹی عملے سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…