پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سابق صدر آصف علی زرداری کی آج 66ویں سالگرہ ہر طرف سے مبارکبادیں

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی66ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے

صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی۔آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں ۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی بدطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سے1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شیادت کے بعد ہونے والے انتخابات میںپیپلز پارٹی سے سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…