پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اقدام وفاقی وزارتوں میں4 نئے شعبے متعارف

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چار وفاقی وزارتوں کی شاخیں متعارف کرائی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19-کے افسران سے اپنی ترجیح کی وزارتوں اور ڈویژنوں کی نشاندہی کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وفاقی سیکرٹریٹ میں انسانی وسائل کا بہتر استعمال ہوسکے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق19جولائی کو جاری

ایک خط میں مذکورہ تمام افسران کو بتایا گیا ہے کہ چار وفاقی وزارتوں کو ٹیکنیکل، خزانہ، اقتصادیات و تجارت، شعبہ سماجی ترقی اور جنرل مینجمنٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔خط میں ایک پریفرنس فارم بھی دیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19-کے تمام افسران کو متعلقہ درجے کے ساتھ بھر کر اس کی دستخط شدہ نقل بدھ 28جولائی 2021تک دفتر میں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجیح فارم میں چاروزارتوں اور ڈویژنوں کی تفصیلات دی گئی ہے جو درج ذیل ہیں:(1)ٹیکنیکل-ایوی ایشن ڈویژن، موسمی تبدیلی، مواصلات، ہائوسنگ اینڈ ورکس، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز، پیٹرولیم، پاور، ریلوے، سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل۔(2)خزانہ، اقتصادیات و تجارت،تجارت، اقتصادی امور، صنعت و پیداوار، منصوبہ بندی، ترقیات و اسپیشل انی شیٹو، نیشنل فوڈ سیکورٹی ، نجکاری ، مالیات۔….3:سوشل سیکٹر ڈیولپمنٹ :تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ، انسانی حقوق، نیشنل ہیلتھ سروسز، قومی ورثہ و

ثقافت، سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ،4: جنرل مینجمنٹ: کابینہ ڈیژن، دفاع، دفاعی پیداوار، اسٹیلشمنٹ، بین الصوبائی رابطہ، داخلہ، امور کشمیر و گلگت و بلتستان، نارکوٹک کنٹرول، قومی سلامتی، پارلیمانی امور، اطلاعات و نشریات، ریاستی و سرحدی علاقہ جات۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ19-کے افسران کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتوں اور ڈویژنوں کی مخصوص شاخ میں گھمایا جائے گا جو حکومتی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں مفید ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…