ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

راج کندرا نے عریاں آڈیشن کا مطالبہ کیا تھا، ماڈل کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے انکشاف کیا ہے کہ بزنسمین راج کندرا نے فلم میں کام کیلئے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

جہاں اس معاملے میں دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنے تبصرے کر رہے ہیں، وہی ایک ماڈل سگاریکا شونا ثمن نے یہ انکشاف کرڈالا کہ راج کندرا نے انھیں کام دینے کیلئے عریاں آڈیشن کا کہا تھا۔ اس انٹرویو کے بعد سگاریکا کو دھمکی آمیز کالز آنا شروع ہوگئی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ میں اب بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے پاس اب مختلف پلیٹ فارمز سے کالز آنا شروع ہوگئیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں جان سے ماردینے اور ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کالز کرنے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دے رہی ہیں۔ دوسری جانب شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی بھی فحش فلموں سے متعلق کیس میں ریڈار پر آگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔ راجستھان رائل کے شریک مالک کے خلاف جہاں ایک جانب تحقیقات جاری ہے، وہیں اب ان کی اہلیہ شلپا شیٹھی بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا اور اب ان کے خلاف کرائم برانچ کی جانب سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ کرائم برانچ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا شلپا شیٹی

پہلے سے اس پورے معاملے کے بارے میں جانتی تھیں یا نہیں جس کا الزام ان کے شوہر پر ہے۔ اس کے علاوہ شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…