بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں ،پاکستان نے ثبوت بھارتی میڈیا کے سامنے رکھ دیے

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ بھارت سے اس وقت بات نہیں ہو سکتی جب تک بھارت کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا،بھارت کے خطے میں امن کو خراب کرنے کے لئے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں، لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں ،

ثبوت بھارتی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے ،بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی روکنا ہوگی،پاکستان افغانستان کے مسئلے کے لیے سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ بھارت سے اس وقت تک بات نہیں ہو سکتی جب تک بھارت کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو واضح کردیا کہ ہر پاکستان آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ،واضح کردیا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اور جارحانہ اقدام واپس نہیں کرتا، بات ناممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے خطے میں امن کو خراب کرنے کے لئے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں، بھارتی صحافی کو واضح بتایا کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں اور اس کے ثبوت سامنے رکھ دیے ہیں ،بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی روکنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہا ہے مگر بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے قبول کیا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے لیے سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا، معید یوسف نے کہاکہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ بنا رکھا ہے ،

پاکستان میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا مودی ہندوتا حکومت سے ایک مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے ،معید یوسف نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جا رہی ہے،بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہ تھا ،ڈاکٹر معید یوسف نے بھارت میں کرونا کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا،کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…