پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اہم شخصیات کی جاسوسی، انڈین وزیراعظم مودی پر غداری کے الزامات

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)انڈیا کی اپوزیشن جماعتوں نے پیگاسس پروجیکٹ کے تحت صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کے فونز کی جاسوسی سے متعلق انکشافات کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پر غداری کا الزام لگایا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈیئن کی رپورٹ کے مطابق پیگاسس پروجیکٹ کی تحقیقات کے مطابق لگ بھگ 50 ہزار ایسے افراد ہیں

جن کی سنہ 2016 کے بعد سے جاسوسی کی جا رہی ہے۔ اس میں اپوزیشن کی انتخابی حکمت عملی بنانے والے ایک اہم شخص کا فون نمبر بھی شامل ہے۔دی گارڈیئن کے مطابق لیک ہونے والے ریکارڈ میں انڈیا کے سینکڑوں مصدقہ فون نمبرز شامل ہیں۔ان میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور نمایاں ترین اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا نمبر بھی شامل ہے جسے الیکشن سے ایک سال قبل اور الیکشن کے چند ماہ بعد تک ممکنہ ہدف کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔تاہم فزانزک تجزیے سے قبل یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ آیا یہ لیک ہونے والا ڈیٹا ان افراد کے فونز سے حاصل کیا گیا ہے یا پھر انہیں کامیابی سے ہیک کیا گیا تھا لیکن تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نگرانی کرنے والے این ایس او کے سافٹ ویئر ’پیگاسس‘ کے ساتھ دس انڈین فون نمبر کے علاوہ پوری دنیا سے 27 فونز منسلک تھے۔ان انکشافات کے بعد کانگریس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مودی سرکار کو ’جاسوسی کا ریکٹ‘ قرار دیا ہے۔کانگریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ سراسر غداری اور مودی حکومت کا قومی سلامتی کے تقاضوں کے ترک کرنے جیسا اقدام ہے۔ اس بیان میں انڈیا کی حکمراں ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ کو ’بھارتیہ جاسوس پارٹی‘ لکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…