بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

بھاری رشوت لے کر ویکسین نہ کروانے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد میں ویکسین نہ کروانے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف،سرکاری ملازمین سب سے آگے،مختلف خدشات کی وجہ سے ملازمین اور شہری ویکیسن لگوانے سے کترانے لگے،پابندیوں کے خوف سے جعلی ویکیسن سرٹیفکیٹ بنوانے لگے،محکمہ صحت کا کرپٹ عملہ ملوث تفصیلات کے مطابق

ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے عوام کو ویکیسن لازمی کروانے کی ہدایت کے بعد بڑی تعدا د میں عام شہریوں اور سرکاری ملازمین بھی مقر ر کردی سینٹرس سے ویکیسن لگوارہے ہیں تو دوسری جانب جن افراد نے ویکیسن نہیں لگوائی انکو بھی ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ جو شہری اورملازمت پیشہ افرادکسی بھی سبب کی وجہ سے کورونا ویکیسین نہیں لگوانا چاہتے انہیں محکمہ صحت کا عملہ بھاری رشوت کے عیوض ویکیسن کا سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے جعلی ویکیسن سرٹیفیکٹ لینے والوں میں سب سے زیادہ تعداد ملازمین کی بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق مختلف خدشات کی بنیاد پر شہری اور ملازم پیشہ افراد کورونا ویکسین لگوانے سے کترا رہے ہیں حکومتی سختی تنخواہ بند ہونے کے خوف کی وجہ سے ملازمین ایسے اقدام پر مجبور ہیں اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد عبدالغفار رند سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔ جیکب آباد میں ویکسین نہ کروانے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف،سرکاری ملازمین سب سے آگے،مختلف خدشات کی وجہ سے ملازمین اور شہری ویکیسن لگوانے سے کترانے لگے،پابندیوں کے خوف سے جعلی ویکیسن سرٹیفکیٹ بنوانے لگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…