پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

انسانوں کی پکڑ سے بچنے کیلئے بکرے کی ڈرامے بازی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)اگر کوئی شخص کسی حوالے سے ایکٹنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو عموماً لوگ اسے ڈرامے باز کہتے ہیں لیکن ڈرامے بازی کی یہ صفات صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ بکروں میں بھی پائی جاتی ہیں۔ڈرامے باز بکرے کی ایک دلچسپ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں

اور ویڈیو پر خوب پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔بکرے بکریاں جب چھوٹے ہوتی ہیں تو ان کی شرارتوں کو دیکھ کر سبھی محظوظ ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے بکرے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے پکڑنے جاؤ تو وہ مردہ بن جاتا ہے۔ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ بکروں کے فارم میں موجود شخص ایک چنچل بکرے کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے لیکن جیسے ہی مالک نے بکرے کو پکڑا بکرا فوراً زمین پر گر گیا اور خود کو مردہ ظاہر کیا۔پکڑ سے بچنے کیلیے نٹ کھٹ بکرے نے اتنی کمال ڈرامے بازی کا مظاہرہ کیا کہ اپنی گردن بھی ڈھیلی چھوڑ دی تاکہ انسانوں کو بکرے کے مرنے کا یقین ہوجائے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی پلان، سی پیک پراجیکٹس اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی بارے ویڈیو لنک کانفرنس،آئی جی پنجاب کا عیدکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورچائنیزکی سکیورٹی مزیدسخت بنانے کیلئے آڈٹ کرواکررپورٹ دینے کا حکم دے۔تفصیلات کیمطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی ماہرین، شہریوں اور سرمایہ کاروں کی فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لئیپنجاب پولیس اور ایس پی یوکے سپرد کی گئی،اس موقع پرآئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے تمام سی پیک، نان سی پیک اور پرائیویٹ پراجیکٹس کا فریش سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے،

چینی شہریوں کے ساتھ بطور فوکل پرسنز اور ڈرائیورز کام کرنے والے نجی سٹاف کی فریش سکروٹنی کی جائے۔چینی شہریوں کو سکیورٹی گارڈز فراہم کرنے والی تمام نجی سکیورٹی کمپنیوں کا بھی فریش سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے،نجی سطح پر کام کرنے والے چینی شہریوں کوسکیورٹی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں میں

دوبارہ جائزہ لیا جائے،چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور پراجیکٹس کے گردو نواح میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور لوکل پولیس کے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشن جاری رکھے جائیں۔عید الاضحی پر صوبہ بھر میں 25672مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں اور کھلے مقامات پر عید اجتماعات ہوں گے،عید اجتماعات کی سکیورٹی

کے لئے47ہزار کے قریب افسران واہلکاراور پولیس قومی رضاکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے،250گزیٹڈ افسران،537انسپکٹرز،1680سب انسپکٹرز،3171اے ایس آئیز، 2387ہیڈ کانسٹیبل، 27869کانسٹیبل اور222کیو آر ایف ٹیمز بھی تعینات ہوں گی۔حساس مقامات پر242واک تھرو گیٹس، 12373میٹل ڈٹیکٹرزاور10640سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائیں گے،عید الاضحیٰ پر مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ

مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے،محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر جامع سکیورٹی انتظامات کے لئیامن کمیٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کیا جائے۔پولیس حراست میں ہلاکت، تشدد اور فرار کے ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہ ہو،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اس ضمن میں پولیس والوں پر درج مقدمات اور ان کی پیشرفت بارے عید کے بعد بریفنگ دیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…