اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک، پینٹاگون

datetime 24  جولائی  2015 |

کابل(نیوزڈیسک) پینٹاگون نے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو خلیل السوڈانی کے 2 ساتھیوں سمیت مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا اہم ترین آپریشنل کمانڈر ابو خلیل السوڈانی اور اس کے 2 ساتھی مارے گئے۔ پینٹاگون کے مطابق خلیل سوڈانی القاعدہ کے 3 اہم ترین کمانڈرز میں شامل تھا جو افغانستان اور عراق میں ہونے والی خود کش حملوں کی قیادت کرتے ہیں جب کہ وہ القاعدہ کے خودکش بمباروں اور دھماکے کی کارروائیوں کی سربراہی بھی کرتا تھا۔ پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ خلیل سوڈانی پاکستان، افغانستان اور اتحادی فوجوں کے خلاف آپریشن کو کمانڈ کرتا تھا جب کہ وہ امریکا کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی براہ راست ملوث تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی اور افغان طالبان گروپوں نے سوڈانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس میں پاکستانی طالبان گروپ کا کہنا ہے کہ خلیل سوڈانی کافی عرصے تک شمالی وزیرستان سے اپنی کارروائیاں کرتا رہا تاہم پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد اس نے افغانستان کو اپنا مسکن بنا لیا جب کہ سفرکے دوران وہ ہمیشہ اپنے ہمراہ 2 محافظ رکھتا اور اس کی گاڑی میں ہر وقت خودکش جیکٹس بھی موجود ہوتی تھیں۔امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے ابوخلیل السوڈانی کی ہلاکت کو افغانستان میں اتحادی افواج کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…