ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان نے بھی افغانستان سے اپنے سفیرکو اسلام آباد طلب کر لیا

datetime 20  جولائی  2021 |

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کو مشاورت کے لئے اسلام آباد بلالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منصور احمد خان اتوار کی شام اسلام آباد پہنچے،پاکستانی سفیر کو افغان سفیر کی صاحبزادی کے واقعہ پر مشاورت کے لئے بلایا گیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود

قریشی نے کہا ہے کہ افغان حکومت سفارتکاروں کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کو 16 جولائی کے واقعہ پر اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور وزارت خارجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ افغان حکومت افغان سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔افغان وزیر خارجہ نے افغان سفارتکاروں کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق کاوشوں پر شاہ محمود قریشی کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…