جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر اعظم کا معذور بچی سے زیادتی کا نوٹس،ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

datetime 20  جولائی  2021 |

اوکاڑہ( آن لائن، این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذوربچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں معذوربچی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر متاثرہ بچی کی والدہ نے سیٹزن پورٹل پر شکایت کی تھی کہ اس کی بچی سے زیادتی کی گئی جبکہ ملزمان کے

خلاف جب وہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروانے گئی تو تفتیشی افسر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا ان سے رشوت لینے کا مطالبہ کیا جس پر میں نے وزیرا عظم کی سیٹزن پورٹل پر شکایت کی جس کا وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اکاڑہ کو ہدایت کی معاملے کی جلد سے جلد تحقیقات کر کے معاملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے کے فوری بعد ڈی پی او اوکاڑہ نے معذور بچی کی والدہ سے رشوت لینے والے تفتیشی افسر کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ معاملے متعلق ہونے والی تحقیقات سے لمحہ بہ لمحہ آگارہ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش ،مقدمہ کے تفتیشی افسرکا معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لینے کا انکشاف ہوا ، والدہ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ،ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،انہوںنے کہاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے۔وزیراعظم آفس نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…