ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کی جانب سے وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور

میسجز ریکارڈکرنے کی کوشش کرتارہا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جاسوسی پر اعلٰی عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک ہوئی ہے جس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرزکی نئی ایپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی جاسوسی کیحوالے سے لائحہ عمل طیکیا جا رہاہے، اور بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کا بھر پور جواب دیا جائیگا۔خیال رہے کہ امریکی اخبار نے جاسوسی کیاسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کے فون ہیک کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔امریکی اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرانسیسی میڈیا گروپ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک اسرائیلی کمپنی کے صارف ہیں اور اس کے سافٹ ویئر کو اپنے مخالفین کی جاسوسی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 10 ممالک میں چندسالوں کے دوران 50 ہزار سے زائد افراد کا فون ہیک کیا گیا یا پھر اس کی کوشش کی گئی، ان افراد میں صحافی، انسانی حقوق کے کارکن، اپوزیشن رہنما شامل ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت بھی اس کمپنی کا صارف ہے اور بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی،نگرانی اورڈی کوڈ کرنیکی صلاحیت ہے ، بھارت کی جانب سے اپنے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا پرانانمبر بھی ہیک کرنیکی کوشش کی گئی۔اس انکشاف کے بعد اسرائیلی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جاسوس سافٹ ویئر بنانیوالی اسرائیلی کمپنی کیخلاف مقدمے کی حمایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…