لاہور (آن لائن) دانش سکولوں کے نام پر قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ یہ انکشاف دانش سکولوں سے متعلق حالیہ آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے
جس میں دانش سکولوں کے حوالے سے مختلف مدعات میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔