جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

چائے اس درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہو جائے توپینے سے آپ کو کینسر بھی ہوسکتاہے،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

datetime 19  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے کسے پسند نہیں ،لیکن اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک انتہائی سنگین نقصان بھی بتا دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ 65ڈگری سینٹی گریڈ تک

یا اس سے زیادہ گرم چائے پیتے ہیں ان کے غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 5گنا بڑھ جاتے ہیں۔ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے یا شراب پیتے ہیں ان میں یہ نقصان اور زیادہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 65ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے غذا کی نالی میں زخم کر دیتی ہے جن کا بھرنا بہت مشکل ہوتا ہے چنانچہ یہ زخم بالآخر کینسر بن جاتے ہیں۔ سگریٹ اور شراب اس نقصان میں اس لیے اضافے کا باعث بنتی ہے کہ ان دونوں میں پائے جائے والے خطرناک زہریلے مادے ان زخموں پر لگ کر اس کے کینسر بننے کی رفتار بڑھا دیتے ہیں۔ پیکنگ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس سنٹر کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جون لو کا کہنا تھا کہ یہ کینسر غذا کی نالی میں گلے سے معدے تک کسی بھی جگہ ہو سکتا ہے اور عمر کی 60اور 70کی دہائی میں موجود لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔جو لوگ مذکورہ درجہ حرارت سے کم گرم چائے پیتے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں کینسر لاحق ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس لئے آپ بھی آج سے چائے پینے سے پہلے ضرور احتیاط کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…