جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل کی اہم ترین اسلامی ملک کی جوہری تنصیبات پر حملے کرنے کی تیاریاں اسرائیلی اخبار کا تہلکہ خیز دعوی

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیل کے عسکری اداروں نے اہم اجلاس کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کرنے کے بارے میں غور کیا ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے اجلاس کے

دوران کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے تہران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اسرائیل کو درپیش خطرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضرورت پڑنے پرایران کے جوہری مراکز پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔اس اہم اجلاس کی صدارت اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخافی نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کی کارروائی وزیر دفاع بنی گینٹز، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کی موجودگی میں ہوگی۔بین گینٹز نے اجلاس کے دوران فوجی بجٹ بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام پرآگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جوہری تنصیبات پر حملے کرنا پڑیں گے اور اس کے لیے فوج کو اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…