اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’ایران ان ملکوں جیسا نہیں جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لے ‘‘ چینی وزیر خارجہ کا معنی خیز بیان

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) اقوام متحدہ کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا کرنے والے چین اور ایران نے ایک دوسرے سے تعاون کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ

ایران ان دیگر ممالک کی طرح نہیں جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مقابلے میں حلیف ممالک چین اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔معاہدے کی تفصیلات باضابطہ طور پر شائعنہیں گئیں۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ایک ‘‘اسٹریٹجک معاہدہ’’ ثابت ہوگا جس میں فوجی تعاون کے علاوہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے جیسے ایران کے اہم شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں 25 سالہ تعاون کے اس معاہدے پر دستخط ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آج کیئے تاہم یہ معاہدہ اس وقت سے جاری ہے جب چین کے صدر 2016 میں ایران کے دورے پر آئے تھے۔صدر شی جن پنگ نے اپنے اْس دورے میں امید ظاہر کی تھی کہ اگلی دہائی میں دو طرفہ تجارت 600 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔ دونوں ممالک میں قربتیں اْس وقت بڑھیں جب اقوام متحدہ نے دونوں پر علیحدہ علیحدہ پابندیاں عائد کرنا شروع کی تھیں۔واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے کے طور پر دو روزہ دورے پر جمعہ کے روز تہران پہنچے اور صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمائندے علی لاریجانی سے ملاقات کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…