ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں ساڑھے تین کروڑ ریال ٹھگنے والاپاکستانی گروہ گرفتار

datetime 18  جولائی  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس نے کہاہے کہ صوبے کی پولیس نے مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ نیٹ ورکوں کا پتہ چلایا جو تین صوبوں مکہ مکرمہ ، عسیر اور الشرقیہ میں کام کر رہے تھے۔

یہ نیٹ ورک 24 غیر ملکی مقیمین پر مشتمل ہے اور ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی عمریں 30 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان افراد نے دھوکہ اور جعل سازی کے ذریعے مجموعی طور پر 3.5 کروڑ ریال کی رقم ہتھیا لی۔ اس مقصد کے لیے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو فرضی دعوئوں پر مشتمل موبائل پیغامات ارسال کر کے انہیں مالی انعامات جیتنے یا بینک معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا بولا جاتا تھا۔ معلومات کے حصول کے بعد یہ نو سر باز افراد مالی رقوم ہتھیارنے کی کارروائیوں پر عمل درامد کیا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے واسطے استعمال میں لاتے تھے۔ علاوہ ازیں 67506 سعودی ریال بھی ضبط کیے گئے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ضابطے کے تحت ابتدائی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…