ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

85کالعدم تنظیموں،ذیلی ادارں اور زیر نگرانی تنظیموںپر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے 85کالعدم تنظیموں،ان کے ذیلی ادارں اور زیر نگرانی تنظیموںپر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام اپنی زکوة،خیرات، عطیات ا ور کھالیں صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظورشدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں،عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے

تحت کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی اداروں اورزیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیموںاوران کے ذیلی اداروں کی جاری کردہ فہرست میں شامل تنظیموں میںلشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد( ذیلی تنظیمیںالرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی) ،لشکر طیبیہ، سپاہ صحابہ پاکستان،تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد،تحریک اسلامی،القاعدہ،ملت اسلامیہ پاکستان(سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)،خدام الاسلام (سابقہ جیش محمد)، اسلامی تحریک پاکستان (سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان)،جمعیت الانصار،جماعت الفرقان،حزب التحریر،خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ،(سپلنٹر گروپ آف جماعتہ الدعوة)،بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان،لشکراسلامی،انصارالاسلام، حاجی نمدار گروپ،تحریک طالبان پاکستان،بلوچستان ریپبلکن آرمی،بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر

بلوچستان،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ،بلوچستان مسلح دفاع تنظیم،شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت،مرکزسبیل آرگنائزیشن گلگت،تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت،پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت( سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)،الحرمین فائونڈیشن،رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت،تنظیم اہل سنت ولجماعت گلگت

،بلوچستان بنیاد پرست آرمی،تحریک نفاذ امن،تحفظ حدوداللہ،بلوچستان وجہ لبریشن آرمی،بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی،اسلام مجاہدین،جیش اسلام،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی،خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت،تحریک طالبان سوات،تحریک طالبان مہمند،طارق گیدڑ گروپ،عبداللہ اعظم بریگیڈ،ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ،

اسلامک موومنٹ آف ازبکستان،اسلامک جہادیونین،313بریگیڈ،تحریک طالبان باجوڑ،امربالمعروف و نہی عن المنکر(حاجی نمدار گروپ)بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد،یونائیٹڈ بلوچ آرمی،جئے سندھ متحدہ محاذ،داعش/آئی ایس آئی ایل/آئی ایس /آئی ایس آئی ایس،جماعت الا حرار،لشکر جھنگوی العالمی،انصارالحسین، تحریک آزادجموں و کشمیر،

جند اللہ،الرحماء ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن ،بلوارستان نیشنل فرنٹ( عبدالحمید خان گروپ)،جماعت الدعوة( ذیلی تنظیمیں الانفال ٹرسٹ لاہور،ادارہ خدمت خلق لاہور،الدعوة ارشاد پاکستان لاہور،موسکس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فائونڈیشن لاہور،معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور،فلاح انسانیت فائونڈیشن،ذیلی تنظیمیں الفضل فائونڈیشن ٹرسٹ لاہور

،الایثار فائونڈیشن لاہور)، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن،حزب الاحرار،بلوچستان راجی اجوئی ،آر سانگھڑ،جئے سندھ قومی محاذ ،اریسر گروپ،سندھو دیش ریو لیویشن آرمی، سندھودیش لبریشن آرمی،خاتم الانبیائ،غازی فورس،غلامان صحابہ،معمارٹرسٹ،سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی،الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی،الاخترٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ اور تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیموںکی جانب سے کھالیں جمع کرنے کی اطلاع ٹال فری نمبر0800-11-11یا کنٹرول روم نمبر042-99210301-2پر دیں،اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…