لاہور( این این آئی)سی ایس ایس کی تیاری کیلئے ملتان سے لاہور آنے والی لڑکی کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ،سی سی پی او نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔پولیس کے مطابق ملتان کی رہائشی لڑکی ندا نے پانچ روز قبل نواب ٹائون کے علاقے نشیمن اقبال سوسائٹی میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔ ندا کی دوست جب فلیٹ پر آئی تو ندا کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔