پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانیوں کا ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ریکارڈ 14 ویں سنچری کا جشن،ویرات کوہلی کا بھی خوب مذاق بنایا

datetime 15  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز اور آخری میچ میں شکست ہوئی لیکن بابر اعظم نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 158 رنز بنا کر کئی ریکارڈز قائم کردیے۔یہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز ہے، جس کے بعد وہ 38 سال بعد انگلینڈ میں ایک روزہ میچز میں تیز ترین 14 ویں سنچری کرنے والے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں 150 رنز بنانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان بن گئے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سنچری کا خوب جشن منایا ،شائقین نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا بھی خوب مذاق بنایا۔پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھی شائقین کی طرح خبردار کیا کہ عظمت پر کبھی شک نہیں کرنی چاہیے۔چند شائقین نے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم کے پہلی گیند پر اور دوسرے میچ میں 19 رنز بنا کر آوٹ ہونے کے باوجود امید نہیں ہاری جبکہ انگلینڈ نے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تاہم بابر اعظم نے 158 رنز بنائے جس کے بعد وہ نہ صرف ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے بلکہ انہوں نے پہلے ایک روزہ میچ میں ڈک پر آوٹ ہونے کا کفارہ بھی ادا کیا۔شائقین نے ان کی اننگز پر کھڑے ہو کر ان کو داد دی۔مداحوں نے ان کا موازنہ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان سے کیا جنہوں نے اس سے قبل انگلینڈ کے گراؤنڈ میں سنچری بنائی تھی۔مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ خودغرض کھلاڑی نہیں ہیں۔مداحوں کا ماننا ہے کہ بابر اعظم قوم کا سرمایہ ہے۔مداحوں کی جانب سے کپتان کی سنچری کو حیرت انگریز قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…