جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل پی ٹی آئی منحرف رہنما اکبر ایس بابرکا دھماکہ خیز اعلان

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے تحریک انصاف کو ملنے والی ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پاکستان کی تاریخ میں عطیات کی وصولی کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا ، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی ساڑھے تین سالوں میں جو حقائق معلوم نہ کر سکی وہ ہمارے آڈیٹرز نے 55 گھنٹوں میں معلوم کر لئے ۔

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کر کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے تاکہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچ سکے ۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے ممنوعہ غیر ملکی فنڈز کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کے حوالے سے ساڑھے 6 سالوں سے کیس کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جبکہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے غیر ملکی اکاؤنٹس کے ذریعے وصول ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ہمارے وکلاء کو پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے حسابات کو دیکھنے کے لئے 55 گھنٹے کا ٹائم دیا گیا اور اس دوران ان پر موبائل فون ، ٹیبلٹ ، لیب ٹاپ کے استعمال بلکہ لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی مگر ہمارے آڈیسٹرز نے مسلسل دستاویزات کی چھان بین کرتے ہوئے 100 صفحات پر مشتمل ایک ہوش ربا رپورٹ بنائی ہے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جانے والے دستاویزات کی مکمل تفصیلات موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جو قوم کے سامنے پیش کی جا رہی ہے اس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو ملنے تمام رقومات کے بارے میں حقائق درج ہیں اور ان 4 ملازمین کی تفصیلات بھی موجود ہیں جن کے اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے رقومات بجھوائی جا رہی تھیں انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ پاکستان کی تاریخ میں عطیات وصولی کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا جس کو سامنے لانے میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کو مکمل طور پر ختم کر کے تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی حقائق کو چھپا رہی تھی اور ہمیں بہت زیادہ تفصیلات تک رسائی نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائیڈنگ رپورٹ سے موجودہ حکومت کے صادق اور امین ہونے کے دعوؤں کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…