جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

درندہ صفت شخص نے چھ سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعدمبینہ زیادتی کر کے مسجد کے قریب دفن کر دیا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(این این آئی )حافظ آباد میں درندہ صفت شخص نے چھ سالہ بچی کو اغواء اورمبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے مسجد کے قریب دفن کر دیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کر لی۔پوسٹمارٹم ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ کالیکی میں درندہ صفت ملزم شاہد نے غریب محنت کش محمد یونس کی چھ سالہ بیٹی ثمن فاطمہ جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی اسے اغواء کیا اور مبینہ زیادتی کے بعد اسے بیدردی سے قتل کر دیا۔ملزم نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے بچی کی لاش مسجد کے قریب گھڑا کھود کر دفن کر دی۔مقتولہ کے ورثا ا س کی تلاش کرتے رہے لیکن وہ کہیں سے نہ ملی ،شک ہونے پر ورثا نے مقامی پولیس کو ملزم کے بارے اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کر لی ۔ مقتولہ کے والد محمد یونس اور قریبی رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد نے ثمن فاطمہ کو اغواء کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کیا اور اپنا گناہ چھپانے کے لیے معصوم بچی کی لاش مسجد کے قریب دفن کر دی جہاں سے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی برآمد کی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ،جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مقتولہ بچی کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا جس میں بچی سے زیادتی اور جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم سے لیے جانے والے نمونے ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بھجوائے جائینگے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہد کا فرازنک لیب لاہور سے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائیگا اور اس کیس کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورش صبا ء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مقتولہ کے ورثاء سے ملاقات کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے مقتولہ کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف فرام کیا جائیگا اور بچی کے ساتھ ظلم کرنے والا کسی صورت قانون سے نہیں بچ سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…