نئی دہلی ( آن لائن )بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یشپال شرما دل کا دورہ پڑنے سے66 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔66 سالہ یشپال شرما نے37ٹیسٹ اور42 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی۔یشپال شرما 1983 کیورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔وہ 1983 کے عالمی کپ میں بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔یشپال 1979 سے 1983 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے کچھ برسوں تک سلیکٹر کے طور پر کام کیا۔انہوں نے 37 ٹیسٹ میچوں میں 33 اعشاریہ 45 کی اوسط سے 1ہزار 606 رنز بنائے۔یشپال نے بھارت کی جانب سے 42 ون ڈے میچوں میں 28 اعشاریہ 48 کی اوسط سے 883 رنز بنائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی



















































