جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

گرس گیل T 20میں 14000رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرس گیل 14 ہزار ٹی 20 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پچھارتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گینگروز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، موائسز ہنریکس 33، ارون فنچ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش جونئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جواب میں ویسٹ انڈیز نے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کی شاندارنصف سینچری کی بدولت ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کرس گیل نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم رہنے والے گرس گیل نے سات بلند و بالا چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں تین – صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔گرس گیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، یاد رہے کرس گیل کی سال دوہزار سولہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے یہ پہلی نصف سینچری تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…