جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عازمین حج کی مکہ آمد اور منیٰ روانگی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا تفصیلات جاری

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال عازمین حج کے استقبال کے لیے مکہ مکرمہ میں چار مراکز تیار کیے ہیں۔ مسجد الحرام جانے سے قبل حجاج کرام کا النواری، الزایدی، الشرائع اور الھدا میں خیر مقدم کیا جائے گا۔ خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایاکہ وزارت نے استقبالیہ مراکز میں

عازمین کے استقبال کے تین طریقہ کار متعین کیے ہیں۔پہلا طریقہ یہ ہو گا کہ جو عازمین حج کمپنیوں کے ساتھ تعاون سے وزارت کی منظور شدہ بسوں سے پہنچیں گے۔ ان کے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے۔سمارٹ کارڈ شعائر کی ریڈنگ کی جائے گی پھر انہیں بسوں سے مسجد الحرام پہنچایا جائے گا جہاں وہ طواف قدوم کریں گے جبکہ بسیں ان کا سامان لے کر خیمے کا رخ کریں گی۔دوسرا طریقہ کار جو عازمین حج کمپنیوں کی بسوں سے استقبالیہ مرکز پہنچیں گے ان کی خیر مقدمی کارروائی مرکز میں ہوگی پھر انہیں مقررہ بسوں سے مسجد الحرام لے جایا جائے گا۔تیسرا طریقہ کار، پرائیویٹ گاڑیوں سے انفرادی شکل میں آنے والے عازمین کے حوالے سے ہے۔ ان کا سامان کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ انہیں مقررہ بسوں سے مسجد الحرام لے جایا جائے گا جہاں وہ طواف قدوم کریں گے۔ ان کا سامان متعلقہ کمپنی خیمے میں پہنچائے گی۔ڈاکٹر مشاط نے بتایا کہ مکہ مکرمہ سے حج کرنے والے طواف قدوم نہیں کریں گے وہ مقررہ وقت پر استقبالیہ مراکز پہنچیں گے جہاں سے انہیں ان کے سامان کے ساتھ منی پہنچا دیا جائے گا۔استقبالیہ مراکز میں عازمین کے خیر مقدم کا آغاز 7 اور 8 ذی الحجہ کو ہوگا۔ اس حوالے سے تمام حجاج کو قافلوں کے سکیم پروگرام سے آگاہ کر دیا جائے گا ہر 20 حاجی پر ایک ہیلتھ کمانڈر تعینات ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…