جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کم آمدنی والے افراد میں کووڈ کے بدترین نتائج کے زیادہ خطرے کا انکشاف

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(این این آئی)کم آمدنی والے افراد کی جانب سے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان کم ہوتا ہے مگر ان میں اس وائرس سے متاثر ہونے، ہسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں سوئس فیڈرل آفس آف پبلک ہیلتھ کے یکم مارچ 2020 سے 16 اپریل 2021 کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔محققین نے تحقیق میں شامل گھروانوں کو سوئس سماجی و اقتصادی حیثیت کے انڈیکس کے مطابق ریٹنگ دی۔تحقیق میں غریب گھرانوں کو ایک جبکہ امیر خاندانوں کو 10 رینک دیا گیا جبکہ اس عرصے میں ہونے والے 41 لاکھ کووڈ ٹیسٹوں کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی، 26 ہزار سے زیادہ ہسپتال جبکہ 2432 اائی سی یو میں داخل ہوئے۔ان میں سے 9383 مریض کووڈ کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔محققین نے دریافت کیا کہ امیر طبقے کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کووڈ ٹیسٹ کرانے کی شرح غریب علاقوں کے باسیوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ جبکہ کووڈ کی تشخیص کا امکان 25 فیصد کم تھا۔انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں کورونا کی وبا پر آبادی کی سطح پر تحقیق میں ہم نے دریافت کیا کہ امیر علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے مشتبہ علامات پر ٹیسٹ کرائے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاہم بیماری سے متاثر ہونے، ہسپتال اور آئی سی یو میں داخلے اور موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین نے زور دیا کہ تحقیق سے طبی نگہداشت کے قوانین کی خامیوں کا اظہار ہوتا ہے حالانکہ سوئٹزرلینڈ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ کے زیادہ کیسز کم آمدنی والے گھرانوں میں سامنے آئے اور ان میں ہی بدترین نتائج کی شرح بھی زیادہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…