جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے میں تاریخی پیش رفت

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی امریکن کمپنی نے حاصل کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نارتھروپ گروپ نے چاند کے مدار میں گھر بنانے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ہتھیاروں کی تیاری کرنے والی

امریکن کمپنی نارتھروپ گرمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس نے ناسا کے ساتھ چاند کے مدار میں انسانی بستیوں کے لئے مختص مقامات پر مکان اور علاقوں کی تعمیر کے لئے نو سو پینتیس ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔منصوبے کے مطابق مشن کے ابتدائی چند برسوں کے دوران خلا باز خاص طور پر تیار کیے گئے موبائل گھروں میں رہیں گے اور اپنی تحقیقات اس جگہ پر کریں گے جو نارتھروپ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ سائٹ جسے لیونگ اینڈ لاجسٹک سائٹ کہا جاتا ہے ناسا کے آرٹیمیس پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد چاند پر واپسی ہے تاکہ وہاں انسانی آبادی کے اسباب پیدا کئے جاسکیں۔اس کے علاوہ چین نے چاند کے جنوبی قطب میں ایک مرکز قائم کرنے کا بھی ارادہ کیا ہے اور وہ دو ہزار تیس کے قریب مشتری اور سیارچوں کو روبوٹ مشن بھیجے گا۔ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے تجارتی اور بین الاقوامی شراکت دار سائنسی تحقیق کی تائید اور چاند پر لینڈنگ کے لئے ایک پورٹل تعمیر کررہے ہیں۔ آٹھ ممالک نے آرٹیمیس پروگرام کے تحت چاند کی کھوج اور تحقیق کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہیں کیونکہ ناسا چاند پر طویل مدتی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کے معیارات طے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔یاد رہے کہ ناسا اپنے مشن میں چاند پر ایک مستقل کالونی بسانا چاہتا ہے جہاں موجود انجینیرز یہ سیکھ سکیں گے کہ چاند کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وہاں کیسے زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…