منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم شہر میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ سے تجاوزکر گیا، رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی

datetime 11  جولائی  2021 |

ڈیرہ اللہ یار(این این آئی)ڈیرہ اللہ یار میں سورج سوا نیزے پر آگیا،درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جانے کے باعث انسان تو انسان چرند پرند بھی نڈھال ہوگئے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے سڑکیں اور بازار ویران ہوگئے،ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ روز ڈیرہ اللہ یار میں درجہ حرارت 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ طلوع آفتاب سے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیا دن بھر پارہ ہائی رہنے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری نڈھال ہوگئے صبح سویرے گھریلو کام کاج کے سلسلے میں بازاروں کا رخ کرنے والے شہری جلد ہی گھروں کو لوٹ گئے جبکہ دیہاڑی دار طبقہ دن بھر چلملاتی دھوپ میں بیلچے تغاریاں اٹھائے پیٹ کی آگ بجھاتے نظر آئے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی برف کے کارخانوں اور مقامی ڈپوز پر لوگوں کا رش بڑھ گیا برف کہیں تیس روپے تو کہیں چالیس روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی دن بھر مقامی ہوٹل اور قہوہ خانے ویرانے رہے آئسکریم گنے کے جوس اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کے مراکز پر تل دھرنے کی جگہ نہیں رہی لوگوں نے بڑی تعداد میں لیموں پانی کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں لیموں کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ ہوگیا اتوار کے روز نوجوانوں نے بڑی تعداد میں سوئمنگ پولز اور ٹیوب ویلز کا رخ کر لیا منچلے نوجوان دن بھر سوئمنگ پولز اور ٹیوب ویلز پر نہا کر گرمی سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے شہریوں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر سفر اور گھروں سے نکلنے سے گریز کریں بہ حالت مجبوری گھروں سے نکلنے والے شہری اپنے سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں اور ساتھ ہی پانی کی ٹھنڈی بوتل رکھنا نہ بھولیں بچوں اور معمر افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے مسافر دوران سفر ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…