جدہ(نیوزڈیسک)امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے رہنماﺅں نے انھیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تاریخی معاہدے کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔کارٹر نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز، اپنے سعودی ہم منصب محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے جدہ میں ملاقاتیں کیں جس کے بعد انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سعودی قیادت نے تہران سے معاہدے کی توثیق کی امریکی وزیر دفاع نے صحافیوں کو بتایا کہ بادشاہ اور وزیر دونوں ہی نے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا اور پھر ہم نے ایران اور داعش سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاانھوں نے بتایا کہ سعودی فرمانروا متوقع طور پر آئندہ موسم خزاں میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ایشٹن کارٹر کے مطابق سعودی رہنماوں کی طرف سے صرف ایران کے جوہر معاہدے پر کاربند رہنے کی تصدیق کرنے کے لیے بین الاقوامی معائنہ کاروں کی صلاحیت اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔