جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شہر میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ڈویژن کااربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تیار

datetime 7  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ مون سون کے موسم میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں جس کو مدنظررکھتے ہو ئے

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن کی جانب سے شہر میں کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا گیاتھا۔جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کہاکہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔ یونٹ کی جانب سے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ایک عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…