بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپیشل الاؤنس کی فہرست سے 10 محکموں کے ملازمین کو نکال دیاگیا

datetime 7  جولائی  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )پنجاب حکومت نے سپیشل الاؤنس کی فہرست سے 10 محکموں کے ملازمین کو نکال دیا،دس اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو اسپیشل الاؤنس نہیں دیا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب جلد 25 فیصد سپیشل الاؤنس کے ا

جرا کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا،پنجاب جیل خانہ جات ،لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلیشمنٹ ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اسپیشل الاؤنس کی فہرست سے آؤٹ ہے،ڈاکٹر ،صوبائی محکموں کے انجینئرز ،پولیس سول سیکرٹریٹ اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی آؤٹ کردئیے گئے ہیں ۔ضلعی عدلیہ اور سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین بھی 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی فہرست سے نکال دئیے گئے ہیں جس کی باقاعدہ پنجاب حکومت نے منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ 25 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے،الاؤنس پنجاب بھر کے صرف سات لاکھ 21 ہزار ان سرکاری ملازمین کو ملے گا جن کی تنخواہ پہلے سے کم تھی،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دی ہے، یہ سپیشل الاؤنس یکم جون سے گریڈ 1 سے 19 کے افسران و ملازمین کو ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے سے ان کی تنخواہوں میں صرف معمولی اضافہ ہوا ہے، گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2283 روپے سے لیکر 2265 روپے کا اضافہ ہوگا، گریڈ 6 سے 10 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں 2655 سے 3040 روپے کا اضافی ہوگا۔ اسی طرح گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی ماہانہ 3143 روپے سے 4728 روپے تنخواہ بڑھے گی جبکہ گریڈ 17 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3037 روپے، گریڈ 18 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3835 اور گریڈ 19 کے آفیسر کی تنخواہ میں 5921 روپے اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…