جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ملک میں رائج جنسی ہراسگی قانون پر سوالات اٹھا دیئے

datetime 7  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک میں رائج جنسی ہراسگی قانون پر سولات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں خواتین کی انسداد جنسی ہراسگی کا قانون صرف دکھاوا ہے۔سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں مبینہ جنسی ہراسگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون ملازم کی جانب سے اپنے افسران کے خلاف جنسی ہراسمنٹ کے الزام کو غلط قرار دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ

خاتون شکایت کنندہ افسران پر جنسی ہراسگی ثابت کرنے میں ناکام رہیں، انکوائری کمیٹی الزام ثابت نہ ہونے پر شکایت کنندہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کرسکتی ہے، کارروائی کی سفارش پر شکایت کنندہ کے خلاف دادرسی کا کوئی فورم نہیں۔فیصلے میں عدالت نے انسداد جنسی ہراسگی قانون پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ دفاتر میں خواتین کی انسداد جنسی ہراسگی کا قانون صرف دکھاوا ہے، سال 2010ء میں بنائے گئے قانون پر عمل درآمد دراصل چشم پوشی کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف جنسی نہیں مذہبی، رنگ اور عمر کی بنیاد پر بھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے، پاکستان میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں جنسی ہراسگی کا زیادہ سامنا رہتا ہے، ہراساں کیے جانے سے اداروں کا ماحول تباہ اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔عدالت نے کہا کہ سال 2010ء میں بنایا گیا قانون ہراسگی کے صرف ایک پہلو سے متعلق ہے، انسداد ہراسگی قانون کے تحت بدتمیزی کرنے پر کارروائی نہیں ہوسکتی، بدتمیزی پر کارروائی صرف اسی صورت ہوسکتی ہے جب اس میں جنسی پہلو شامل ہو اور ہراسگی کے شکار افراد کو کارروائی کے لیے جنسی پہلو خود ثابت کرنا ہوتا ہے۔دریں اثنا عدالت نے خاتون درخواست گزار کی ملازمت سے برطرفی کے خلاف اپیل خارج کر دی اور کہا کہ خاتون محتسب کو اختیار نہیں کہ برطرف ملازمہ کو بحال کر سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…