کراچی(این این آئی)دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع دے دیا ہے، اب آپ صرف اپنی بہترین خبریں
فیس بک کے نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” پر اپ ڈیٹ کریں، جس کا معاوضہ آپ کو بنا کسی کٹوتی کے دیا جائے گا۔فیس بک نے “بلیٹن” کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ فیس بک باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” متعارف کروا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ایسے تمام مصنفین جو فیس بک کے اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے انہیں ادائیگی کی جائے گی۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنفین کے لکھے گئے مواد کی مالیت میں سے فیس بک کوئی حصہ نہیں لے گا، صارفین نے اس اقدام کو انتہائی خوش آئندہ قرار دیا ہے۔