ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

شادی کب کروں گی؟علیزے شاہ نے بتا دیا‘ ویڈیو وائرل

datetime 4  جولائی  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں وہ اپنی شادی کے بارے بتارہی ہیں۔تفصیلات کی

مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظرآرہی ہیں،اداکارہ نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں،اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی شادی کے بارے بتارہی ہیں۔اداکارہ نے’ہم سٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں،علیزے شاہ نے ’ہم سٹائل ایوارڈز‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو میں اپنی شادی سے متعلق مختلف اطلاعات پر دوٹوک جوابات دیے،عمران عباس سے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ’نہیں کی میں نے ان سے شادی، پتہ نہیں کس نے یہ افواہ پھیلائی ہے۔‘ان سے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں پوچھا گیا جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی،اداکارہ کا کہناتھا کہ ’میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری انفارمیشن نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا،ان کا کہناتھا کہ ویسے بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں، ابھی زندگی میں مجھے بہت کچھ کرنا ہے۔علاوہ ازیں ان سے سوال کیاگیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’انسان ہر کسی کے ساتھ کام نہیں کر سکتا، ہر انسان مختلف ہوتا ہے، اس کی سب کے ساتھ بننا لازم نہیں، اس لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔ میرے ساتھ جو بھی جیسا برتاؤ کرتے گا جواب میں ویسا ہی پائے گا۔‘علیزے شاہ نے اور بھی دلچسپ سوالوں کے جواب دیے، 6 منٹ سے زیادہ وقت کی بنائی گئی اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…