پی پی رہنما ججز کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگنے کو تیار، سپریم کورٹ کا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

2  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما مسعودالرحمان کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مسعود الرحمان نے کہا ہے کہ 2 بیویاں اور7 بچے ہیں،اکیلا کمانے والا ہوں،عدالت کے پاؤں پکڑتا ہوں جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ

آپ کہہ رہے تھے کہ عدالت بلائے تو اوقات یاد دلاؤں گا،عدالت نے بلا لیا ہے اب ہمیں اوقات دکھائیں، نہال ہاشمی،طلال چوہدری اور دانیال عزیز سمیت تمام کیسز کا بھی جائزہ لیں گے۔جمعہ کو جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔مسعود الرحمان نے تحریری طورپرمعافی مانگتے ہوتے کہا کہ وہ عدالتوں اوراداروں کا احترام کرتے ہیں،والدہ کی وفات اور گھریلو جھگڑوں سے پریشان ہوں،پریشانی کی وجہ سے معلوم نہیں تھا کیا بول دیا،۔ججز والد کے درجے کے برابر ہیں مجھے معاف کر دیں جس طریقے سے عدالت حکم دے معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ یہ سب کچھ بڑی بڑی باتیں کرنے سے پہلے سوچنا تھا۔چیف جسٹس پر حرام کی کمائی کا الزام کیسے عائد کیا؟،آپ نے کس بنیاد پر چیف جسٹس کو سیکٹر انچارج کہا؟،آپ کو ایٹم بم اور میزائل ٹیکنالوجی کا تو بخوبی علم تھا،چیف جسٹس کا ایٹم بم اور میزائل سے کیا تعلق؟،ایسے تو ہر کوئی توہین آمیز تقریر کرکے معافی مانگ لے گا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نے چیف جسٹس کو سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج کہا یہ سب باتیں کس نے آپ کوکہیں؟۔مسعودالرحمان عباسی نے کہا کہ کسی نے کچھ نہیں کہا،سب باتیں خود کیں،غلطی ہوگئی،ایف آئی اے کی رپورٹ بتائیگی کہ مسعودالرحمان عباسی نے یہ تقریر کیوں کی، آپ ایک معزز شہری ہیں اپنی عزت و وقار برقرار رکھیں۔

عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مسعود الرحمان عباسی سے تفتیش کر رہے ہیں،عدالت سے 3 روز کا ریمانڈ لیا ہوا ہے،جو بھی مسعود الرحمان عباسی کے پیچھے ہوا نرمی نہیں کرینگے۔عدالت نے کیس میں اٹارنی جنرل کوپراسیکیوٹرمقررکرتے ہوئے کہا کہ بینچ کی دستیابی پر کیس سماعت کیلئے مقرر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…