پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں ایک ہفتے میں بحال ہونے کا امکان

1  جولائی  2021

فیصل آباد، ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موجود پاکستان کے سفیرلیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبرکا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لئے پی آئی اے فلائٹس ایک ہفتے یا ایک مہینے میں بحال ہوجائیں گی، فلائٹ آپریشن بحالی کیلئے پی آئی اے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دوسری جانب پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز فیصل آباد سے

سکردو کیلئے 7جولائی کو روانہ ہوگی‘ تھری ٹوینٹی ایئر بس ابتدائی طور پر تجرباتی طور پرپہلی پرواز لیکر سکردو جائے گی‘ مسافروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر پروازوں میں اضافہ ممکن ہوگا‘ فیصل آباد میں بزنس مین‘ سیاحتی مقامات کیلئے سفر کرنے اورمعمولات کے مطابق جانیوالے شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے‘ فیصل آباد میں پی آئی اے آفس کے ٹکٹ منیجر محمد جاوید نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ“ کو بتایا کہ فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی دفعہ تھری ٹوینٹی ایئر بس فیصل آباد سے سکردو جائے گی‘ طیارے میں 168 سیٹوں کی گنجائش ہے 160اکانوی سیٹس اور 8بزنس کلاس سیٹس ہوتی ہیں پہلی پرواز 7جولائی کی صبح پونے 9بجے روانہ ہو گی جبکہ 10.15تک سکردو پہنچ ہو گی‘ انہوں نے بتایا کہ فی الحال پہلی فلائیٹ ہی سکردو جارہی ہے تجرباتی بنیادوں پر پہلی پرواز چلا رہے ہیں‘ اچھا ریسپانس ملنے پر فلائیٹس میں اضافہ کیا جائیگا‘ انہوں نے بتایاکہ موجودہ فیصل آبادسے سکردو کیلئے دستیاب کرایہ 14370روپے ہے‘ جبکہ سب سے کم کرایہ 11680روپے ہے‘ قیمتیں اوپر بھی جاسکتیں ہیں نیچے بھی آسکتیں ہیں‘ لیکن نیچے آنے کے کم چانسز ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سے بزنس کلاس کیلئے دستیاب ٹکٹ کی قیمت 23120روپے ہے‘ پی آئی اے کی پرواز فیصل آباد سے سکردو کیلئے جائے گی

جبکہ سکردو سے ڈائریکٹ پرواز فیصل آباد نہیں آئے گی‘ سکردو سے واپسی مسافرز اسلام آباد یا لاہور آسکیں گے زیادہ تعداد میں آنیوالے مسافروں کو رعایتی پیکج بھی مل سکتا ہے‘ انہوں نے مزید کہاکہ واپسی کا کرایہ دستیاب سیٹوں پر منحصر ہوتا ہے رعایتی پیکج کیلئے دلچسپی رکھنے والے مسافرز ہمارے سیل پروموشن منیجر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…