بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انڈس موٹر نے ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کا نیا فیس لفٹ ڈیزائن متعارف کرادیا

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے ٹویوٹا ہائی لکس ریوو 2021 کا نیا فیس لفٹ ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔جدید فیچرز ، آف روڈ ڈرائیونگ صلاحیتوں اور جدید ڈیزئن کی حامل نئی ریوو V، ریوو G AT اور ریوو G MT ویئرنٹس مارکیٹ میں 6.54، ملین اور 7.49 ملین روپے تک قیمت کی رینج میں دستیاب ہوں گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ، علی اصغر جمالی نے کہا’’ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان میں 4×4 پک اپ ٹرکس نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور ریوو نے چاہے وہ شہری علاقوں میں ڈرائیونگ ہویا چولستان میں صحرائوں میں ریس ہو ، مرد اور خواتین ڈرائیوروں کی ترجیح بنتے ہوئے مقبولیت میں ہمیشہ سبقت حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا’’ پہلے صارف کے ٹویوٹا کے عالمی فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ہم ہماری مصنوعات میں جدید عالمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جد ت لانیپر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ عصر حاضر کی طاقت ور لک اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین نئی ریوو صارفین کیلئے ڈرائیونگ کو بہتر اور اطمینان بخش تجربے فراہم کرے گی۔ نئی ہائی لکس ریوو میں نئی جنریشن کے حامل 1GD انجن لگایا گیا ہے جس کی نہ صرف طاقت میں اضافہ کیا گیا بلکہ ٹارک کو بھی بڑھایا گیا( 150 کلوواٹ پیک پاور اور 500 این ایم پیک ٹارک)۔ڈرائیونگ کے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کیلئے نئی ریوو فیس لفٹ کی دیگرخصوصیا ت میں جدید ویرایبل فلو کنٹرول پاور سٹیئرنگ ، ریفائنڈ سسپنشن اور کیبن مائونٹس کے ساتھ ساتھ 18 انچ ویل الائے کی ری ڈیزائنگ اور اپ گریڈڈ آڈیو سسٹم شامل ہے۔حکومت کے ’ روشن اپنی کار‘ سکیم کے تحت اوورسیز پاکستانی پاکستان میں موجود اپنے اہل خانہ کیلئے ہائی لکس ریوو خریدنے کے خواہش مند ہیں وہ ’ ٹویوٹا سمارٹ پرچیز‘‘ آن لائن پورٹل کے ذریعے ہائی لکس ریوو خرید سکتے ہیں۔ان صارفین کو گاڑی ترجیحی بنیادوں پر ڈیلور کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…