پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں رپورٹ منظرعام پر لانے یا نہ لانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا جب کہ ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی جس پر قانونی ماہرین سے مشاورت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹرظفراللہ، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ اورمعاون خصوصی امورقانون اوشتراوصاف شرکت کریں گے جب کہ اس دوران جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں اٹھائے گئے آئینی اورقانونی پہلوو¿ں پرغورکیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر عام کی جائے گی جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب بھی متوقع ہے اور کسی وزیرکی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران بھی رپورٹ کے مندرجات کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ وزارت قانون کے ایک اہلکارنے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے تحریک انصاف کے دھاندلی سے متعلق تمام الزامات مسترد کردیے ہیں اوراس حوالے سے 300 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں بدانتظامی تو ضرور ہوئی ہے لیکن اسے منظم دھاندلی قرار نہیں دیا جاسکتا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…