منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کی بیورو کریسی کی شاہ خرچیاں، کروڑوں روپے جیبوں میں ڈال لئے

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی) پنجاب کی بیوروکریسی رواں مالی سال سے دوران ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں منظور کردہ بجٹ کے مقابلے میں 86 کروڑ 82 لاکھ روپے کی اضافی رقم اپنی جیبوں میں ڈال گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے لئے ایگزیکٹو

الاؤنس کی میں 90 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص کئے لیکن بیورو کریسی مختص کردہ رقم سے تجاوز کرتے ہوئے ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں خرچ کرگئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021-22ء کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے صوبے کی بیورو کریسی کے ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں ایک ارب 32 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سمیت نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں بارش کے پانی کا حل نکال لیا گیا ہے، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں زیر زمین واٹر ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں واٹر ٹینک بنانے کی منظوری دیدی۔دستاویز کے مطابق واٹرٹینک میں 138 ایکڑ رقبے پرہونے والی بارش کا پانی ذخیرہ کیاجاسکے گا، زیر زمین واٹرٹینک میں 4ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔نشتراسپورٹس کمپلیکس میں دس ایکڑ رقبے پر پانی کھڑا ہوتا ہے، زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر پر تقریبا 688ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، واٹر ٹینک کی تعمیر پر لاگت کے 60فیصد فنڈز پنجاب اسپورٹس بورڈ فراہم کرے گا۔ایم ڈی واسا زاہد عزیز کے مطابق زیر زمین واٹر ٹینک میں بارش کا ذخیرہ پانی گراؤنڈز کیلئے استعمال ہوگا، زیر زمین واٹرٹینک بنانے کے بعد اس

کی چھت پرگراؤنڈ بنادی جائے گی، واٹر ٹینک کی جگہ کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واسا اس سے قبل لارنس روڈ پر زیر زمین واٹرٹینک بناچکا ہے، لارنس روڈ پر بننے والے ٹینک پرلان ٹینس گراؤنڈ بنائی گئی ہیں، اس وقت کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ میں زیر زمین واٹر ٹینک بنانے کا کام جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…